لاہور: سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحہ لاہور پہنچی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا اور فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔
بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے باعث سہہ ملکی ٹورنامنٹ کو مختصر کردیا گیا تھا اور ایک دن میں دو میچز بھی کھیلے گئے تھے، ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا لیکن فلائٹس دستیاب نہ ہونے کے باعث ٹیم کی واپسی جلد ممکن نہ ہوئی۔
دوسری جانب پروٹیز کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں شرکت کے بعد اوپنر امام الحق اور انجرڈ شاداب خان بھی لاہور پہنچ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے قومی بلائنڈٹیم کےہمراہ سفر کیا۔
A warm welcome of the victorious Pakistan Blind Cricket Team 🇵🇰🏏 on their arrival at Allama Iqbal Int'l Airport Lahore. Pakistan Team won the Triangular Blind Cricket Tournament defeating India in the final.#Hamrayheros#Blindcricket pic.twitter.com/NINtXTTN7t
— Pakistan Blind Cricket Council (PBCC) (@pbcc_official) April 10, 2021
اس موقع پر قومی کرکٹرز نے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والےکھلاڑیوں کےساتھ تصاویربھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ امام الحق ون ڈے سیریزمکمل ہونےکےباعث وطن واپس لوٹے جبکہ شاداب خان انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ جیت لیا
یاد رہے کہ چار اپریل کو بنگلہ دیش میں جاری سہہ ملکی بلائنڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کے 186 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹ پر 127 رنز بناسکی تھی۔
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، وائرل ویڈیو میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہماری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد ہم پاوری کررہے ہیں۔
Victorious Pakistan Blind Cricket Team 🇵🇰🏏 returned home today.
Pakistan Team won the Triangular Blind Cricket Tournament featuring Pakistan, India and Bangladesh.
Pakistan defeated India in the final to lift the title.#Hamrayheros#Blindceicket pic.twitter.com/jfKzYXgiqx— Pakistan Blind Cricket Council (PBCC) (@pbcc_official) April 10, 2021