اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

فیفا کوالیفائر میں فتح، پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ کی رقص کرنیکی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ راجیریو راموس بھی خوشی سے نہال ہوگئے، پلیئرز کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کولمبیا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پلیئرز کی خوشیاں منانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نہ صرف کھلاڑی جیت کا جشن منارہے ہیں بلکہ گول کیپنگ کوچ راجیریو راموس بھی خوشی سے بے قابو ہیں اور رقص کررہے ہیں۔

پی ایچ ایف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں واضح ہے کہ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اس جیت پر کافی مسرور ہیں اور پلیئرز کوچ کو گلے لگا رہے ہیں۔

ہوم لیگ میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے واحد گول 69 ویں منٹ میں ہارون حامد نے اسکور کیا تھا۔ 197 ویں رینک والی پاکستان فٹبال ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پہلی بار فتح حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں