تازہ ترین

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے میں بارش سے بچنے کے لیے درخت کے نیچے پناہ لینے والے چار افراد آسمانی بجلی گرنے سے جھلس گئے جن میں سے ایک ہلاک جبکہ چار بری طرح سے زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے جنوب مغربی شہر ’گوگرام‘ میں جمعے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بارش سے بچنے کے لیے خواتین سمیت چار افراد نے ایک درخت کے نیچے پناہ لی، اسی دوران وہاں آسمانی بجلی گری جس کے باعث چاروں جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

بجلی سے بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے چاروں افراد کو  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ایک کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ تین کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: بارش میں چلنے والے شخص کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

بجلی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخت کے نیچے چار لوگ موجود تھے کہ اسی دوران بجلی گری اور وہ چاروں ایک ایک کر کے اوندھے منہ زمین پر گر پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے چاروں افراد سرکاری ملازم تھے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -