تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب، ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 20 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حادثہ تبوک شہر کے کنگ فہد روڈ پر پیش آیا، ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے بریک لگانے کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہوئی ہیں اور دوسرے ٹریک پر ٹریفک رواں دواں ہے، جبکہ مذکورہ پل کو دو ماہ قبل ہی کھولا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے روزانہ کی بنیاد میں ہزاروں افراد تبوک شہر میں چھٹیاں منانے کی غرض سے آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -