تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پہیے کے بغیر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

ٹورنٹو: ایئر کینیڈا کے طیارے کی پہیے کے بغیر ایمرجنسی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے اڑان بھرنے والی پرواز ایئر کینیڈا کی پہیے کے بغیر ایمرجنسی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، طیارے میں 120 مسافر اور کریو کے 5 ممبر سوار تھے۔

ایئر کینیڈا کے مطابق طیارے نے جب ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تو کوئی مسافر بھی زخمی نہیں تھا۔

ایئر کینیڈا نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کو ٹیک آف کرنے پر اپنے چھ ٹائروں میں سے ایک کے ساتھ مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، یہ پرواز نیویارک کے لاگارڈیا ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایئربس 319 میں عام طور پر لینڈنگ کے دو اہم گیئروں میں سے ہر ایک پر دو بڑے پہیے اور نیچے دو چھوٹے پہیے موجود ہوتے ہیں، طیارے کے نیچے اترتے ہی دائیں جانب مین لینڈنگ گیئر پر دو پہیوں میں سے ایک غائب تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں ایک مسافر طیارے کی ٹائر گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، طیارہ اسی ہوائی اڈے پر چکر لگا کر بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ایئرلائن جیٹ طیاروں میں لینڈنگ گیئر پر ایک سے زیادہ پہیے موجود ہوتے ہیں، اور پہیے ایسے بنائے جاتے اہیں کہ اگر کوئی ایک کام کرنا چھوڑ دے تو اضافی بوجھ کو دوسرے پہیے برداشت کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -