تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ویڈیو: پیش خدمت ہے ’’برف‘‘ کا باربی کیو!

برف وہ شے ہے جو گرمی کے پاس جاتے ہی پگھل جاتی ہے لیکن چین میں حیرت انگیز طور پر برف سے بار بی کیو ڈش بنائی جا رہی ہے۔

چینیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہر چیز کھا لینے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور وہاں ایسی ایسی اشیا کھائی جاتی ہیں جن کا دیگر ممالک کے لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ کچھ عرصہ قبل وہاں پتھروں کی کڑاہی بہت مقبول ہوئی تھی اور اب وہاں برف کے بار بی کیو کی مقبولیت بام عروج پر پہنچ رہی ہے۔

برف جو ہمیشہ گرم کو ٹھنڈا کرتی اور روح کو تسکین پہنچانے کے لیے مشروبات میں استعمال کی جاتی ہے مگر اب چین میں اس پر مصالحوں کا تڑکا لگا اور آگ پر پکا کر چٹ پٹے بار بی کیو کی صورت پیش کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ان دنوں برف کا باربی کیو اسٹریٹ فوڈ کے طور پر مقبول ہورہا ہے اور جیانگ شی صوبے کے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر برف کو گِرل پر پکانے کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اس نئی اور منفرد ڈش کو پذیرائی مل رہی ہے اور چینی شہری اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اس مختصر ویڈیو میں بڑے آئس کیوبز کو کھلی گرل پر چٹنیوں اور مسالحوں کے ساتھ پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر یہ گرمی کے دنوں میں مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے۔

اب پتھر بھی کھائیں، چین کی منفرد ’’لذیذ ڈش‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں پتھروں سے بنی کڑاہی کی ڈش متعارف کرائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -