تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب، تیز رفتار کار ریسٹورنٹ میں جا گھسی، ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں تیز رفتار کار ریسٹورنٹ میں جاگھسی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ریسٹورنٹ کے بیرونی حصے سے جاٹکرائی، قریب بیٹھا شخص بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھا فون پر گفتگو کررہا ہے، مذکورہ شخص گاڑی قریب آتے ہی اٹھ کر دور ہٹ گیا جس کے سبب اس کی زندگی بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار کے بونٹ اور بائیں طرف کے دروازے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے میں کار سوار یا کوئی اور مسافر زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -