تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تیز رفتار گاڑی لڑکی پر چڑھ دوڑی، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں تیز رفتار گاڑی لڑکی پر چڑھ دوڑی، لڑکی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی مصروف شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی لڑکی پر چڑھ دوڑی، 38 سیکنڈ کی جدوجہد کے بعد راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کو ہٹا کر لڑکی کو زندہ باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق ہولناک واقعہ ایسٹرن چین زی جیانگ روڈ پر پیش آیا، ایک نوجوان لڑکی سائیکل پر جارہی تھی کہ تیز رفتار کارنے اسے روند ڈالا۔

حادثے کے بعد لمحوں میں راہگیروں نے لڑکی کو گاڑی کے نیچے سے کھینچ کر باہر نکالا اور کامیابی سے بھاری کار کو اٹھا کر سائیڈ میں کیا۔

ویڈیو ڈیلی چائنا پر دکھائی گئی ہے تاہم رپورٹ میں لڑکی کی صورت حال کے بارے میں نہیں بتایا کہ آیا اسے کوئی شدید چوٹ آئی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ چین میں ہولناک ٹریفک حادثات عام طور پر ہوتے رہتے ہیں، حکومت کی جانب سے حادثات کا ذمہ دار ڈرائیور کی تیز رفتاری کو قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل چین میں سیچوان سے ہنان جانے والی مسافر کوچ ٹنل کی دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -