تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی: تین لاکھ درہم کا ہیرا چرانے والا جوڑا بھارت سے گرفتار

دبئی:  تین لاکھ درہم مالیت کا ہیرا چرا کر اسمگل کرنے والے ایشیائی جوڑے کو بیرون ملک جانے کے  20 گھنٹوں بعد دبئی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے علاقے نائف میں ایشیائی جوڑے نے دکان سے مذکورہ ہیرا چرایا تھا بعدازاں چوری کی واردات میں شامل عورت نے اسے اپنے پیٹ میں نگل لیا تھا، دکان کے مالک سے اپنی دکان سے ہیرے کی چوری ہونے کی اطلاع تین گھنٹے بعد دی۔

جوڑا ہیرا چرانے کے بعد ممبئی کے راستے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوچکا تھا، تاہم انٹرپول اور انڈین پولیس کے تعاون سے ان کو ممبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد دوبارہ متحدہ عرب امارات پہنچا دیا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے میں شامل مرد نے دکان کے عملے کو ہیرے دکھانے کے بہانے میں باتوں میں لگایا اس دوران عورت نے بیرونی دروازے کے قریب شیشے کے شو کیس کو کھول کر وہاں سے ایک ہیرا چرایا اور اسے اپنی جیکٹ میں چھپا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیرا چرانے کے بعد یہ جوڑا ایک اور شاپنگ مال میں گیا، معلوم ہوتا ہے کہ دونوں نے اپنے کپڑے تبدیل کرلیے اور پھر نکل کر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رخ کیا۔

اس دوران دکان کے مالک کو چوری کا علم ہوا تو اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی تاہم جب تک واردات کو تین گھنٹے گزر چکے تھے اس تاخیر کا فائدہ اٹھا کر یہ جوڑا دبئی سے پرواز کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

دبئی پولیس نے معاملے کی اطلاع انٹرپول کے ذریعے بھارتی پولیس کو پہنچائی جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا اور پہلی پرواز سے ہی دبئی بھیج دیا گیا۔

دبئی پولیس کی تحقیقات پر جوڑے نے ہیرا چرانے اور خاتون نے اسے نگل لینے کا اعتراف کرلیا، ہیرا مالک تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -