ماہ صیام کی آمد پر حیدرآباد میں ایک ہوٹل مالک کی جانب سے مفت حلیم کی آفر پورا شہر امڈ آیا ہوٹل مالک کو مجبوراً پولیس کو بلانا پڑ گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ماہ صیام کے بابرکت مہینے کی آمد کی خوشی میں بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے علاقے موسیٰ رام باغ میں ایک ہوٹل مالک کی جانب سے افطار کے لیے مفت حلیم دینے کا اعلان کیا جس کے بعد تو لوگوں کا ہجوم ہوٹل پر ٹوٹ پڑا۔
مفت حلیم کے حصول کے لیے لوگوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے، کھینچا تانی اور دھکم پیل کے باعث معاملہ سنگین ہوگیا اور لوگ آپس میں جھگڑ پڑے، حتیٰ کہ سڑک تک بلاک ہو گئی۔
صورتحال بے قابو ہوتا دیکھ کر ہوٹل مالک نے مجبوراً مدد کے لیے پولیس کو بلایا جس نے ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکامی کے بعد لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد لوگ وہاں سے منتشر ہوئے۔
Big crowd throng a hotel for free Haleem, goes out of control, forcing cops to use force and disperse them at Malakpet, #Hyderabad.
#haleem @TOITelangana pic.twitter.com/amaHj4U9Fp— Pinto Deepak (@PintodeepakD) March 12, 2024
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ہلکی سی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کر دیا اس دوران لاٹھی چارج کی اطلاع ملی تھی جس کی پولیس نے تردید کی۔