جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

شاپنگ سینٹر کی پارکنگ پر کوّوں کا قبضہ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک شاپنگ مال کی پارکنگ پر کوّوں نے قبضہ کر لیا جس کے بعد خریداری کے لیے جانے والے لوگوں کو مشکل میں مبتلا کر دیا۔

کوّے دیکھنے میں ایک معصوم پرندہ لگتا ہے جس کو چالاک بھی کہا جاتا ہے لیکن اس کی ایک خصلت ہے کہ جب یہ کسی جگہ گروہ کی صورت قبضہ جما لیں تو پھر وہاں سے انہیں اڑانا یا ہٹانا جوئے شیر لانے کے مترادف اور بعض صورتوں میں تو انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

کوّوں کے بن بلائے مہمان بننے کا ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال کے باہر پارکنگ میں پیش آیا جہاں سیاہ رنگ کے کائیں کائیں کرتے ایک دو یا دس پندرہ نہیں بلکہ سینکڑوں کوّوں نے قبضہ ہی جما لیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا ستا ہے کہ شاپنگ مال کی پارکنگ میں رات کے وقت کوؤں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جو نہ صرف زمین پر قابض ہے بلکہ گاڑیوں پر بھی آرام سے بیٹھی ہوئی ہے۔

یہ کوے اتنے نڈر ہیں کہ وہ اطراف میں آنے جانے والی گاڑیوں اور ان کے ہارن بجانے پر ڈرنے یا وہاں سے اڑنے کے بجائے ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنے کی مثل بنے ہوئے آرام سے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کچھ لوگوں نے اسے خوفناک منظر قرار دیا تو کچھ نے کووّں کو قبضہ مافیا قرار دیا تاہم بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں سردیوں کے موسم میں اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں