جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

ڈاکٹر انسٹاگرام ریل دیکھتا رہا دل کے عارضے میں مبتلا خاتون چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث دل کے عارضے میں مبتلا معمر خاتون چل بسی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع مین پوری میں قائم نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں بزرگ خاتون کو دل کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریض کے بجائے سوشل میڈیا پر ریلز دیکھنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے پرویش کماری زندگی کی بازی ہار گئی، خاتون کی عمر 60 سال تھی۔

ڈاکٹر کی غفلت کی ویڈیو اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بے یارو مددگار موجود ہے اور ڈاکڑ کی غفلت کی وجہ سے بزرگ خاتون علاج نہ ہونے کی وجہ سے چل بسی۔

بزرگ خاتون کی موت کے بعد بیٹے نے شور مچایا تو ڈاکٹر نے الٹا اس پر ہی تھپڑ جڑ دیا۔

پولیس نے غفلت برتنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں