تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ویڈیو گیم یا جنرل سلیمانی حملہ: بھارتی میڈیا کی دروغ گوئی بےنقاب

نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی میزائل حملے کی ویڈیو سمجھ کر نشر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نشریاتی اداروں نے ایک بار اپنے غیر صحافتی مسخروں پر مبنی اقدامات کی وجہ سے دنیا کو ہسنے پر مجبور کردیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے نے 8 جنوری کو نیوز بلیٹن کے دوران ایک ویڈیو گیم کی ویڈیو کو ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی میزائل حملے کی فوٹیج کہہ کر نشر کیا۔


دوسری جانب بھارت کی معروف صحافی و کارٹونسٹ مینا داس ناراین نے بھی اسی ویڈیو کو اپنے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سلیمانی کے خاتمے کی حیرت انگیز ویڈیو’۔

ویڈیو گیم کی فوٹیج کو جنرل سلیمانی پر حملے کی ویڈیو کہہ کر بھارتی نشریاتی ادارے اے بی پی نیوز نے براڈکاسٹ کے دوران نشر کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی تھی جس سے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ یہ امریکی فضائی حملے کی ویڈیو ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھ گاڑیوں کو فضا سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ حملے میں کچھ افراد بچ کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو حقیقت میں ارجنٹائن کے ایک گیم اسٹوڈیو کی ہے جو یوٹیوب پر ‘ای سی 130 گن شپ سیمولیٹر اسپیشل او پی ایس اسکاڈرن’ کے نام سے ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہی ویڈیو داعش کےلیے وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ داعش پر فضائی حملے کی فوٹیج جاری۔

یہ ویڈیو ایرانی جنرل سلیمانی پر حملے کی ویڈیو نہیں بلکہ ویڈیو گیم کی فوٹیج ہے۔

Comments

- Advertisement -