تازہ ترین

بچوں کو گیمز کھیلنے سے کیوں نہ روکیں؟ ماہرین نے وجہ بتادی

ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچے ویسے تو ہروقت والدین یا گھر کے بڑوں کے نشانے پر رہتے ہیں مگر اب ڈاکٹرز نے گیم کھیلنے کی ایسی وجہ بیان کی کہ کوئی انہیں نہیں روکے گا۔

برطانوی ماہرین نے گیمز کھیلنے والے بچوں کو بہترین ذہین اور مضبوط ذہن کا مالک قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنا بہترین دماغی ورزش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنے سے بچوں کی یادداشت مضبوط اور بھولنے کی بیماری ختم ہوجاتی ہے البتہ معمر افراد اگر یہ عمل کریں تو اُن کا حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔

پروفیسر رابرٹ الز کا کہنا تھا کہ ’تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ میں چالیس لاکھ کے قریب بچے مختلف دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا یا علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے متعدد بچوں کی یادداشت مکمل طور پر ختم بھی ہوچکی ہے‘۔

مزید پڑھیں: موبائل پر 9 گھنٹے گیمز کھیلنے والا بچہ قابل رحم حالت کا شکار

محقق کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کا دماغ متحرک ہوتا ہے اور ان کے سست کرنے والے خلیات بہتر انداز میں کام کرنا شروع کردیتے ہیں، ایک ہی مشن یا چیز پر سے حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے‘۔

دوسری جانب تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سے بچوں کو صرف دو گھنٹے ہی گیم کھیلنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر اس کی وجہ سے آنکھیں بھی کمزور ہوسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -