تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہانے بازی، معصوم بچے کی ویڈیو وائرل

کراچی، مدرسے سے چھٹی کرنے پر قاری نے بچے کو مرغا بنانے کی دھمکی دی تو بچے نے بہانے بازی شروع کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے میں چھٹی کرتے ہیں تو بچوں کو قاری کی جانب سے سزا دی جاتی ہے ایسے میں بچے مختلف بہانے بناتے ہیں لیکن اس معصوم بچے کی بہانے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری بچے کو مرغا بنانے کا کہہ رہا ہے اور بچے کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ’قاری صاحب اللہ کا پکا وعدہ آئندہ چھٹی نہیں کروں گا۔‘

بچے کا سزا سے بچنے کے لیے یہ بھی کہنا تھا کہ قاری صاحب امی نے چھٹی کرالی، قاری صاحب مرغا تو بننا آتا ہے لیکن میں آپ سے پکا وعدہ کرتا ہوں آئندہ چھٹی نہیں کروں گا۔

وائرل ویڈیو میں یہ تو نہیں پتا چل سکا کہ بچے کا تعلق کس شہر سے ہے لیکن بچے کی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

Comments

- Advertisement -