تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

طیارے میں گھوڑے کا سفر، مسافر حیران، ویڈیو وائرل

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں خاتون طیارے میں چھوٹے گھوڑے کو لے کر سوار ہوئیں تو مسافر حیران رہ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں مسافر طیارے کے فرسٹ کلاس کیبن میں خاتون چھوٹی نسل کا گھوڑا لے کر سوار ہوئیں تو مسافر حیران رہ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مسافر طیارہ مشی گن سے کیلی فورنیا جارہا تھا، خاتون رونیا فروز کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھوڑے کے لیے ٹکٹ بھی خریدا ہے۔

خاتون کے گھوڑے نے میکسیکن ریسلر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ گھوڑے کو طیارے میں سوار کرنے سے قبل خصوصی طور پر تربیت بھی دی گئی تھی۔

https://www.facebook.com/fredminiservicehorse/videos/616764172451949/

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا اس لیے کیا کہ یہ فریڈ کا پہلا سفر تھا اور میں چاہتی تھی وہ آرام سے رہے لیکن گھوڑے کے لیے یہ جگہ ناکافی تھی اس کے لیے ایک کمرے کے برابر جگہ ہونی چاہئے تھی۔

رونیا فروز کا کہنا تھا کہ گھوڑے کو طیارے میں لے جاتے وقت کچھ لوگوں نے عجیب و غریب نظر سے دیکھا اس کے علاوہ ہر شخص گھوڑے ’پائی‘ کی طرح پرسکون تھا۔

واضح رہے کہ بہت سی امریکی ایئرلائنز جانوروں کو اپنی پروازوں میں جانے کی اجازت دیتی ہیں۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے حال ہی میں ضابطوں کو سخت کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاکہ صرف تربیت یافتہ کتوں کو ہی پروازوں میں جانے کی اجازت ہو۔

Comments

- Advertisement -