ایشیا کپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم جب ہوٹل سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئی تو بس میں کپتان روہت شرما کو پتہ چلا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول گئے جس پر ٹیم اراکین نے ان کا مذاق بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں تاریخ فتح اور آٹھویں بار ایشین چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم جب ہوٹل سے وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئی تو ٹیم بس میں کپتان روہت شرما پریشان نظر اور کچھ تلاش کرتے نظر آئے پتہ چلا کہ وہ اپنا پاسپورٹ بھول آئے ہیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ روہت شرما اس سے قبل بھی کئی ٹورز میں اپنی چیزیں بھولتے رہتے ہیں تاہم اس بار اپنے بھلکڑ پن پر وہ ساتھیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے اور بس کھلاڑیوں کے قہقہوں اور مزاحیہ جملوں سے گونج اٹھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا روہت شرما قدرے فکرمند چہرے کے ساتھ بس میں کچھ تلاش کر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے سپورٹ اسٹاف ممبر ان کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے کہا۔ بعد ازاں پاسپورٹ ملنے کے بعد بس ٹیم اراکین کو لے کر ایئرپورٹ روانہ ہوئی۔
Virat Kohli in 2017 – I haven't seen anyone forget things like Rohit Sharma does. He even forgets his iPad, passport.
Tonight – Rohit forgot his passport, and a support staff member gave it back to him. (Ankan Kar). pic.twitter.com/3nFsiJwCP4
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 17, 2023
تاہم ایسا پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ بین الاقوامی ٹورز میں اپنی قیمتی چیزیں بھولتے رہتے ہیں یعنی ان کی بھولنے کی عادت دیرینہ ہے۔
اس کا انکشاف ان کے دیرینہ ساتھی ویرات کوہلی نے بھی کیا اور ایک شو میں شرکت کے دوران کہا کہ انہوں نے روہت جیسا بھولا بھالا شخص زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔
کوہلی نے بتایا کہ روہت آئی پیڈ، پرس، فون اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزیں بھولتا رہتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹیم بس ہوٹل کا آدھا راستہ طے کرچکی ہوتی ہے تو پھر اسے یاد آتا ہے کہ میں اپنا آئی پیڈ بھول آیا یا کچھ اور چھوڑ دیا جس کے بعد سے اب ٹیم بس اس وقت تک روانہ نہیں ہوتی جب تک روہت ٹیم کے لاجسٹک منیجر کو کنفرم نہ کر دے کہ ان کے پاس ان کا تمام سامان موجود ہے اور وہ کچھ بھولے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن کو بدترین شکست سے دو چار کر کے آٹھویں بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔