تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی کے صحرا میں برطانوی شہری زخمی، ریسکیو کی ویڈیو دیکھیں

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی پولیس نے دبئی کے صحرا میں زخمی ہونے والے برطانوی سیاح کو ریسکیو کر کے ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

دبئی کے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے دبئی پولیس کے تعاون سے جمعے کے روز 36 سالہ برطانی شہری کو صحرا سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری صحرا میں موٹرسائیکل چلا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوا اور چلنے پھرنے کے قابل تک نہیں تھا۔

دبئی پولیس کے آپریشن سینٹر کو برطانوی شہری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ 36 سالہ شخص کا پیر ٹوٹ گیا جبکہ اس کے جسم سے خون بہہ رہا ہے۔

دبئی پولیس نے فوری طور پر این ایس آر سی کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے زخمی شہری کو صحرا میں تلاش کر کے اُسے ایئرلفٹ ایمبولینس کے ذریعے شیخ راشد اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد برطانوی سیاح کو طبی امداد دی گئی اور ڈاکٹرز نے اس دوران کرونا کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جبکہ متاثرہ شخص کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی آیا۔

 

View this post on Instagram

 

‎نفذ المركز الوطني للبحث والإنقاذ بالتنسيق مع عمليات شرطة دبي صباح اليوم الجمعة الموافق 18 سبتمبر 2020 مهمة إنقاذ وإخلاء طبي لمصاب بريطاني الجنسية في صحراء "مرغم” التابعة لإمارة دبي ويبلغ من العمر 36 عام. ‎ تم تلقي البلاغ من غرفة عمليات شرطة دبي يفيد بوجود شخص مصاب في الحوض وكسر في الرجل ولا يقوى على الحركة إثر تعرضه لحادث بدراجته النارية في صحراء مرغم التابعة لإمارة دبي. ‎تم التدقيق على الموقع بواسطة الأنظمة العملياتية المساعدة من قبل فريق غرفة العمليات التابع للمركز الوطني للبحث والإنقاذ، ‎وبقدرات وإمكانيات طائرة البحث والإنقاذ تمكن فريق البحث و الإنقاذ من إخلاء المصاب إلى مستشفى الشيخ راشد لتلقي العلاج اللازم مع ضمان مراعاة كافة الإجراءات الاحترازية والوقائية الخاصة بفيروس كورونا.

A post shared by NSRC UAE (@nsrcuae) on

Comments

- Advertisement -