بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

آئی پی ایل: ویرات کوہلی نے متنازع آؤٹ دینے پر امپائرز پر غصہ نکال دیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل 2024 کے ایک میچ کے دوران بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی متنازع آؤٹ دیے جانے پر میدان میں امپائرز پر برہم ہو گئے۔

کرکٹ کے میدان میں گرما گرمی کا یہ واقعہ گزشتہ روز آئی پی ایل 2024 کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب تھرڈ امپائر کی جانب سے ایک قدرے اونچی گیند پر کوہلی کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی اننگ کے تیسرے اوور میں ہرشیت رانا نے ویلی کو سست فل ٹاس گیند کرائی جس کو کوہلی نے سیدھا کھیلا اور فیلڈر نے کیچ کرنے کے بعد آؤٹ کی اپیل کر دی۔

- Advertisement -

ویرات کو یقین تھا کہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہے اور قواعد کے مطابق نو بال ہے جس پر وہ آؤٹ نہیں ہو سکتے، تاہم ری پہلے میں معلوم ہوا کہ کوہلی گیند کو کھیلتے وقت کریز سے باہر تھے تاہم کریز میں وہ گیند قمر سے نیچے دکھائی دے رہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

ویرات کوہلی جو میدان میں عموماً ٹھنڈے اور خوش مزاج رہتے ہیں اس فیصلے پر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

کوہلی کے لیے یہ فیصلہ غیر متوقع تھا اور وہ اس فیصلے سے مایوس تھے تاہم گراؤنڈ سے باہر جانے سے قبل انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا اور فیلڈ امپائرز کی طرف پلٹ گئے جہاں انہوں نے امپائرز سے اس مشکوک فیصلے پر بحث کی جو قدرے تلخ ہوئی۔

امپائرز سے گرما گرمی کے باوجود کوہلی کا غصہ کم نہ ہوا تو مارے اشتعال کے انہوں نے میدان سے باہر جاتے وقت اپنے بلے اور دستانے کو زمین پر پھینک دیا۔

ویرات کوہلی کا متنازع آؤٹ ان کے میدان سے باہر جانے کے بعد بھی زیر بحث رہا اور وہ ڈک آؤٹ میں ساتھی کھلاڑیوں کو غلط فیصلے کے متعلق بتاتے رہے۔

متنازع فیصلے سے سجا یہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ایک رنز سے فتح پر اختتام پذیر ہوا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے تھے۔ رائل چیلنجرز بنگلورو 221 رنز پر پہنچ کر ہمت ہار گئی۔ یہ آر سی بی کی رواں آئی پی ایل کے 8 میچز میں ساتویں شکست تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں