واشنگٹن : امریکا میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں جنگلی ریچھ داخل ہوگیا جسے باہر نکالنے کےلیے شہری نے اپنی جان داؤ پر لگادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر اور سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں پر ریچھ کے حملوں کی شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں، اسی دفعہ بھی ریچھ نے امریکی ریاست ٹیننسی کے چھوٹے سے ٹاؤن میں سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
علاقہ مکین اس وقت حیران رہ گئے جب ایک ویڈیو میں ریچھ کو گاڑی کے اندر سے باہر نکلتے دیکھا۔
- Advertisement -
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی میں گھنسے والے خطرناک ریچھ کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے گاڑی کا دروازی کھولا تو طویل القامت ریچھ تیزی سے جنگل کی طرف نکل گیا۔