تازہ ترین

ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز کو شدید طوفان کا سامنا، مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، ویڈیو وائرل

مراکش سے بیلجیئم جانے والی فلائٹ کو ہزاروں فٹ بلندی پر طوفان کا سامنا کرنا پڑا، تیز ہوا میں جہاز کے ڈگمگانے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان ایئر کی پرواز مراکش کے شہر اوجدا سے بلیجیئم کے دارالحکومت جارہی تھی کہ اچانک ہزاروں فٹ بلندی پر طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جہاز کو جھٹکے لگے اور طیارہ ڈگمگانے لگا جس کے بعد مسافروں کو خطرہ محسوس ہوا۔

جہاز میں بیٹھے ایک مسافر نے اس تمام منظر کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر چیخ و پکار کررہے ہیں جبکہ کچھ مسافر کلمہ کا ورد بھی کررہے تھے۔

مسافروں کی خوش قسمتی اور پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارہ چالیس منٹ کی کوشش کے بعد برسلز کے ائیرپورٹ پر  باحفاظت لینڈ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت طیارہ لینڈ ہوا اُس وقت ہوا 62 میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی تھی جس کی وجہ سے جہاز کو لینڈ کرے میں پائلٹ کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا  کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں یورپ اور برطانیہ میں طوفان آیا تھا جس کی وجہ سے مالی اور جانی نقصان بھی رپورٹ ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -