تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ہانگ کانگ میں 20لاکھ مظاہرین نے ایمبولینس کو رستہ دیکر انسانیت کی مثال قائم کردی

ہانگ کانگ : ملزمان کی حوالگی سے متعلق بل کے خلاف احتجاج کرنے والے 20 لاکھ مظاہرین نے سائرن کی آواز سن کر چند سیکنڈ میں ایمبولینس کو راستہ دے کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف گزشتہ کئی روز سے عوامی احتجاجی جاری تھا میں لاکھوں مظاہرین نے پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا تاہم مظاہرین نے ایمبولینس کو رستہ دے کر عظیم قوم ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج شروع سے ہی عالمی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے لیکن گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے ہانگ کانگ کے شہریوں کو ضرب مثل بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر دو روز قبل ایک ویڈیو بے تحاشا وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 لاکھ مظاہرین کے درمیان سے ایک ایمبولینس بڑی آرام سے چند سیکنڈ میں گزر گئی اور کسی نے کوئی مزاحمت نہیں کی نہ ایمبولینس کو روکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 لاکھ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سائرن کی آواز سنتے ہی خود باخود ایمبولینس کے لیے راستہ صاف کرکے انسانیت اور نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے شہری ایمبولینس گزرنے کے بعد دوبارہ احتجاج میں مصروف ہوگئے۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ کی سڑکوں پر 12 جون سے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو کیری لام اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ عام کے شدید احتجاج کے بعد کیرم لام نے مجرمان کی حوالگی سے متعلق بل پر بحث منسوخ کردی۔

Comments

- Advertisement -