تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بچی کا پالتو کتے کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں اور انہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے، اگر متذکرہ ویڈیو کی بات کی جائے تو یہ ایک کم عمر بچی اور کتے کی دوستی کی ہے۔

ہالووین کے موقع پر انٹرنیٹ پر ویسے تو کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر ہوئیں البتہ کم عمر بچی کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچی تیار ہوکر اپنے کتے کے ساتھ ٹی وی کے سامنے کھڑی اور مشہور کارٹون فلم ڈزنی کے میوزک پر ڈانس کررہی ہے۔

https://www.facebook.com/kaylee.stewart.9041/videos/10102706681002003/

بچی کی والدہ کےلے سلوبوٹشی کا کہنا تھا ہے ہم اس خوبصورت ویڈیو کو لاتعداد بار دیکھ چکے، بیٹی بہت خوش قسمت ہے۔

ہالووین کیا ہے؟

ہالووین (Halloween) امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباس میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی جاتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔

کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں، 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔

اس صدا کا یہ مطالب ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ، گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -