تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نیچے آگ اوپر کڑاہی: ‘کھولتے’ ہوئے پانی میں موجود بھارتی بچے کی ویڈیو وائرل!

نئی دہلی: بھارت میں ‘ابلتے ہوئے پانی’ میں موجود بچے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے ‘فیک’ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی بچہ مبینہ طور پر کھولتے ہوئے پانی سے بھری کڑاہی میں موجود ہے اور نیچے لکڑیاں بھی جل رہی ہیں۔

مناظر سے ایسا گمان ہورہا ہے کہ کڑاہی کے نیچے لگی آگ سے پانی ابل رہا ہے اور اس میں موجود بچے کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا اور نہ ہی گرم پانی کی تپش اسے جلا رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا اور کہا یہ محض عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔

ایک صارف نے لکھا ایسا کیسے ممکن ہے کہ کڑاہی کے نیچے آگ لگی ہو اور صرف ایک ہی حصے کا پانی ابل رہا ہو، پوری کڑاہی کا پانی کیوں نہیں کھول رہا؟۔

اسی طرح ایک نے کہا جس مقام پر پانی ابلتا نظر آرہا ہے دراصل وہاں خاص قسم کا پمپ نصب ہے جو پانی کو کھولنے جیسا جعلی منظر دکھا رہا ہے جبکہ کڑاہی کی اگلی جانب آگ کے پاس کوئی خاص تہہ نصب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو بھارت کس علاقے یا شہر کی ہے جبکہ کس تکنیکی مہارت کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے یہ بھی مبہم ہے۔ اس سے قبل یہ مناظر 2019 میں بھی دیکھے گئے تاہم ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -