جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دلہن کے قدموں تلے ہاتھ بچھانے والے بھائیوں کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دلہن بنی بہن کے قدموں تلے ہاتھ بچھانے والے بھائیوں کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی جذباتی کردیا۔

بہن کی شادی کے موقع پر بھائیوں کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لیے، بہن لباس عروسی زیب تن کرکے شادی ہال پہنچی تو بھائیوں نے بہن کے قدموں تلے اپنے ہاتھ بچا دئیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بہن کی شادی میں بھائی اکثر ڈولی یا پھر انٹری کے موقع پر پھولوں کی چادر اٹھاتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے بھائیوں نے اپنی بہن کی انٹری کےلیے ایسا انداز اپنایا کے ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی انٹری کے موقع پر راستے پر پھول بچھاے گئے ہیں جبکہ بھائی اپنے گھٹنوں پر بیٹھے ہوئے اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھ رہے ہیں جس پر چلتے ہوئے دلہن تقریب میں داخل ہورہی ہے۔

بھائیوں کی جانب سے دی گئی اس محبت پر سوشل میڈیا صارفین عروسی لباس پہنی بہن کو دنیا کی خوش قسمت ترین بہن قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں