تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کی ویڈیو شیئر کی جس میں قومی کھلاری کو قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ زمین پر بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فخر زمان لکھا اور دل کی ایموجی بھی بنائی۔

سوشل میڈیا پر فخر زمان کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں صارفین کی جانب سے ہیرو قرار دیتے ہوئے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو پر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹر آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے فخر کو حقیقی قلندر قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری بار ٹرافی جیت لی تھی۔

Comments

- Advertisement -