تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ساس پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، بہو کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی : عمر رسیدہ خاتون کو سرعام زدوکوب کرنے والی بہو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایک مرتبہ پھر بہو کے ہاتھوں معمر ساس پر تشدد کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں یہ دل سوز واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اپنی 55 سالہ ساس کو گھر سے گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئی اور سرعام تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے گھریلو تنازعہ کے باعث اپنی ساس کو بے رحمی سے زد و کوب کیا، لیکن یہ بھول گئی کہ خود بھی قانون کی گرفت میں آسکتی ہے۔

گلی میں سی سی ٹی وی کیمرے نے ساس پر بدترین تشدد کا مجرمانہ اقدام قید کرلیا جس کی مدد سے پولیس نے ملزمہ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعات 323 اور 70 (بی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -