بھارتی شہری کی کھولتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر فرائی مرغیاں نکالنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا کر رکھ دیا۔
انٹرنیٹ پر روزانہ حیرت انگیز، معلوماتی، پکوان بنانے اور سیر و سیاحت سے متعلق ویڈیو شیئر ہوتی رہتی ہیں لیکن آج ہم فوڈ ویلاگرز کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر بات کریں گے جس ایک ایسے دکاندار کی ویڈیو اپنے کیمرے میں محفوظ کی ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھولتے ہوئے تیل سے مرغی نکالتا ہے۔
ریڑھی بان کا یہ حیران کن کارنامہ دیکھ کر فوڈ ویلاگر بھی دنگ رہ گیا اور ویڈیو کو اپنے مداحوں کےلیے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ ریڑھی بان کھولتے ہوئے تیل میں فرائی ہورہی مرغیاں کبگیر یا چمچ کا استعمال کیے بغیر اپنے ہاتھوں سے نکال رہے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی نہیں جل رہے۔
ویڈیو کو اب تک 60 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔