تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’ایک پیاسا کوا تھا‘ کہانی کی حقیقی ویڈیو وائرل

’ایک پیاسا کوا تھا جگ میں تھوڑا پانی تھا‘ یہ کہانی بچپن میں ہر ایک نے ہی اسے پڑھا اور سنا ہے، لیکن اب اس کی ایک حقیقی مثال بھی دیکھنے کو ملی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیاسا کوا کمال عقلمندی سے اپنی پیاس بجھا رہا ہے۔ ویڈیو کو سب سے سے پہلے ٹوئٹر پر Creature of God نامی پیج پر شیئر کیا گیا، جسے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد دکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیاسا کوا بوتل سے پانی پینے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ پا رہی ہوتی تو اس نے پانی کو اوپر لانے کیلئے چھوٹے کنکروں کا استعمال کیا۔ کوے نے پاس پڑے پتھر کو بوتل میں ڈالا اور ایک گھونٹ لیا۔ اس نے پھر دوبارہ یہی عمل جاری رکھا اور اپنی پیاس بجھائی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈمن نے  کیپشن لکھا کہ ’ہم جو پیاسے کوے کی کہانی سنتے تھے وہ سچی تھی، ہم نے آخر کار وہ پیاسا کوا ڈھونڈ لیا ہے‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین  کیا جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/mdumar1989/status/1553130358702587904?s=20&t=i-ekDqAPZtJoRZoUZpCznw

 

Comments

- Advertisement -