ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ایسی چائے جو آپ نے اس سے پہلے کبھی دیکھی اور نہ پی ہوگی، ویڈیووائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے دودھ پتی، کشمیری اور کوئلے کی چائے کا نام تو سنا ہوگا لیکن جس چائے سے ہم قارئین کو متعارف کرانے جارہے ہیں یقیناً یہ ان کے لیے پہلا مشاہدہ ہوگا۔

جی ہاں! بھارتی ریاست اتراپردیش کے شہر آگرا میں ایک ایسا شخص منظر عام پر آیا ہے جو ‘مکھن کی چائے’ بناتا ہے۔ اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں چائے سے محبت کرنے والے کچھ صارفین چائے فروش کا مذاق اڑا رہے ہیں تو وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس فن کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ مکھن کی چائے دنیا کے دیگر ممالک کے لیے نئی ہے لیکن یہ نپال اور بھوٹان سمیت لداخ ریجن کا مقبول مشروب ہے جسے وہاں کے شہری ‘پو چھا’ کہتے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی شہری آگرا میں اسٹال پر مکھن کی چائے بنا کر فروخت کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں