site
stats
پاکستان

امریکہ میں مقیم پاکستانی الہٰ دین کی دنیا بھرمیں دھوم مچ گئی

شکاگو: امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شخص نے ہیلووین کے موقع پرہووربورڈ کو جادوئی قالین میں تبدیل کرکے الف لیلہٰ کے افسانوی کردارالہٰ دین کا روپ دھارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 سالہ مسعود خان جس نے کہ ڈزنی کے مشہور کارٹون کردارالہٰ دین کا روپ دھاررکھا ہے ٹریفک کے درمیان سے اپنے جادوئی قالین پرلگ بھگ ہوا میں تیرتا ہوا چلا جارہاہے۔

مسعود خان نے یہ ویڈیو وائن نامی ویڈیو سائٹ پرشیئر کی تھی جسے اب تک تین کروڑ چالیس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اورمسعود خان راتوں رات ایک نامور شخصیت میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

مسعود خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے اس عمل کودنیا بھرمیں پسند کیا جارہاہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز سے اپیل کی ہے کہ شام کے پناہ گزینوں کے لئے سردیوں کے کوٹ جمع کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top