تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ہوا کے بگولے کی زد میں آنے والی گاڑی کے ساتھ کیا ہوا؟ حیران کردینے والی ویڈیو

امریکا میں ہوا کے بگولوں سے تباہی کے مناظر اکثر میڈیا کی زینت بنتے ہیں مگر ہوا کے بگولے کی زد میں آکر الٹنے اور پھر سیدھی ہوکر چلنے والی گاڑی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔

گاڑی کے الٹنے اور سیدھے ہونے کی ویڈیو امریکی ریاست ٹیکساس سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوا کا تیز بگولہ سڑک پر چلتی ہوئی سرخ رنگ کی پک اپ ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ٹرک الٹتا ہے اور پھر سیدھا ہوکر چلنے لگتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کے ڈرائیور کو ریسکیو کیا جسے صرف معمولی زخم آئے تھے لیکن حادثے کے باعث اسے شدید صدمہ پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو امریکی ریاست آئیوا کی میڈیسن کاؤنٹی میں بھی خوفناک ہوا کے بگولے چلے تھے، جس کے باعث شہریوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہوا کے بگولے کی زد میں آکر بڑی تعداد میں مکانات گرنے سے درجنوں لوگ ملبے تلے دب گئے تھے، مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -