پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ تلاوت کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان سرفراز احمد کی جمعےکےدن بیٹے کےساتھ تلاوت کرتےہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سرفراز احمد نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور بیٹے عبداللہ نےوالد کےساتھ دعابھی کی۔سرفراز کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کر دی۔

صارفین کو ویڈیو بے حد پسند آئی اور انہوں نے فیملی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیتے ہوئے تلاوت کو گھریلو تربیت کا اہم جزُ قرار دیا اور دوسروں کو بھی تقلید کرنے کی تلقین کی۔

اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں، سابق کپتان نے بیٹے کی گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی جو مقبول ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں