جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سیاہ فام پر تشدد کے واقعات نہ تھم سکے، حاملہ خاتون پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیکیورٹی گارڈز نے سیام فام خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد فرانس میں سیاہ فام پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، دارالحکومت پیرس میں خاتون کو سیکیورٹی گارڈز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

23 سالہ خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہیں ریلوے اسٹیشن پر تشدد کا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود ایک شخص نے افسروں کو آواز دی کہ ’چھوڑ دو انہیں وہ حاملہ ہیں، لیکن افسر باز نہ آئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

ایس این سی ایف کا دعویٰ ہے کہ ان کے افسران نے اس خاتون کو اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے ان پر تھوکا اور کاٹا تھا۔

خاتون کا نام صرف ڈیاٹو بتایا گیا ہے جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا سمیت برطانیہ، برازیل، فرانس سمیت دیگر ممالک میں احتجاج کیے گئے تھے، امریکی پولیس نے سیاہ فام شخص کے اوپر بیٹھ کر گھٹنا اس کی گردن پر رکھ کر اسے ہلاک کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں