ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

شاہین اور حارث رؤف کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: انجری سے صحت یابی پر اسکواڈ نے شاہین آفریدی کا کیسا استقبال کیا؟ پی سی بی نے ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انجری سے صحت یابی کے بعد شاہین آفریدی کا قومی کھلاڑیوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کو قومی ٹیم کو جوائن کرتے وقت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فرداً فرداً تمام کھلاڑیوں سے مل رہے ہیں اور ایک دوسرے کا حال احوال بھی دریافت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈکپ: ایونٹ کے آغازپر سری لنکا کو بڑا دھچکا

ویڈیو میں حارث رؤف کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو والہانہ انداز میں ویلکم کرنے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے شئیر ویڈیو میں حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایک سینئر بولر ہونے کی حیثیت میں آپ کو ویلکم کرتا ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف شاہین شاہ آفریدی کو ایک بستہ اور گلے میں ڈالنے والا کارڈ دے رہے ہیں اور ساتھ میں کہہ رہے ہیں کہ آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ایک سینئر بولر ہونے کی حیثیت میں آپ کو ویلکم کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں