تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شہوار کی ‘سوھنی دھرتی اللہ رکھے’ گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی : شہوار (عدنان صدیقی) کی ہارمونیم پر مشہور ملی نغمہ ‘سوھنی دھرتی اللہ رکھے’ گانے کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کی آواز میں گایا ہوا ملی نغمہ ‘سوہنی دھرتی اللہ رکھے’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اداکار عدنان صدیقی کا ویسے تو اداکاری میں کوئی ثانی نہیں لیکن ان دنوں وہ پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ میں شہوار کے کردار کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں کچھ زیادہ آرہے ہیں۔

اس معصوم سی شکل والے خوبصورت اور خوش مزاج اداکار میں گلوکاری کا فن بھی پوشیدہ ہے کسی کو معلوم نہیں تھا۔

عدنان صدیقی کی اب تک بانسری سے بہت سے نغموں اور گیت گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوچکی ہیں لیکن اب اداکار کی مشہور نغمہ ‘سوہنی دھرتی اللہ رکھے’ گانے کی ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے۔

View this post on Instagram

Was in freezing Lahore for a day, for “MazaakRaat”show. What fun always to hang out on this satire show, hosted by the talented and witty screen play writer Vasey Chaudhary and directed by Ayub Khawar for Duniya TV. I didn’t carry my flute to the show so when I was asked to play that, I chose the harmonium on the set instead. Here’s a small glimpse for you all 🙂 Loved belting one of my fav song- Sohni Dharti. Each time you hear this song, it makes you more proud of your soil, your nation. Allah humare mulk ko hamesha aabaad rakhey, aameen!. . . . . #adnansiddiqui #actor #producer #mahirakhan #talented #respect #instagram #note #veteran #humility #positivity #fans #tolerance #instagrammer #night #mazaaqraat #lahore #satire #harmonium #freezing #sohnidharti #proud #nation

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

اداکار نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں آلات موسیقی (ہارمونیئم بجاتے ہوئے) کا استعمال کرتے ہوئے مشہور ملی نغمہ ‘سوہنی دھرتی اللہ رکھے’ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عدنان صدیقی نے کیپشن میں یہ بھی کہا کہ جب بھی یہ گیت سنتے ہیں تو سرزمینِ پاکستان پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے، اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔

Comments

- Advertisement -