تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غیر معمولی شکل والی منفرد کشتی کی ویڈیو وائرل

ٹوکیو: جاپان دنیا کا وہ ملک ہے، جو نت نئے تجربات اور ایجادات کرتے ہوئے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے، اب اس نے ایسی کشتی تیار کی ہے، جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دریا میں ایک انوکھے ڈیزائن والی کشتی چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی شکل زِپ سے مشابہہ ہے، جب کشتی پانی سے گزرتی ہے تو دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے جیسے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے۔

https://youtu.be/1ocfunrRdPE

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی کو زِپ فاسٹنر شپ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش سیومیڈا دریا میں ہوئی، جبکہ یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو دو ہزار بیس میں عوامی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہے۔

اس زِپ نما کشتی کو جاپان کے ایک تخلیقی فنکار یاشیرو سوزوکی نے ڈیزائن کیا ہے جو روزمرہ اشیا کو بغور دیکھتے ہوئے انہیں اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 7  سال قبل دکان کا نام کرونا کیوں رکھا؟ مالک نے وجہ بتادی

زِپ فاسٹنر شپ کے خالق کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے دن رات محنت کرکے اس ڈیزائن کو بڑھا کر کاغذ سے حقیقی شوروم تک پہنچایا لیکن تکمیل کے بعد ان کی محنت سامنے آئی جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔

یاشیرو سوزوکی کا کہنا تھا کہ یہ کشتی بنانے کا خیال مجھے اس وقت آیا تھا جب میں ٹوکیو بے جارہا تھا، اس دوران میری نظر ایک ایسی کشتی پر پڑی، جو چلتے ہوئے جاگ نکال رہی تھی، یہ دیکھ کر ایسا لگا کہ جیسے کشتی سمندر کو کھول رہی ہوں۔

Comments

- Advertisement -