تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اڑنے اور اترنے والے دو جہاز بیک وقت رن وے پر، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو آپ کو حیران کردے گی

ہوائی جہاز کے اترنے اور پرواز بھرنے کے دوران رن وے پر اگر کوئی پرندہ بھی آجائے تو طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی جاتی مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آپ پائلٹس کی مہارت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

جہاز کے اڑنے اور لینڈ کرتے وقت پائلٹ کو ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطے میں رہنا ہوتا ہے جب ہی وہ اپنے طیارے پر باآسانی کنٹرول کر کے یا تو اسے زمین پر اتار دیتا یا پھر آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 52 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے کیونکہ اس میں دکھایا گیا کہ ایک جہاز رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار کھڑا تھا تو اسی دوران دوسرا لینڈنگ کے لیے پہنچ گیا۔

ائیرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت اور حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے اڑنے والے جہاز کے پائلٹ نے تھوڑا انتظار کیا اور پھر ایک لمحے میں رفتار بڑھا کر اڑان بھر لی جبکہ لینڈ کرنے والے جہاز کو طیارہ آگے نکلنے اور اڑنے کے بعد اترنے کی اجازت ملی۔

اس دوران کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور دونوں اپنی اپنی منازل تک پہنچ گئے، اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور جو صارفین اکثر جہازوں میں سفر کرتے ہیں انہوں نے پائلٹ اور ایئرکنٹرولر کی تعریف بھی کی۔

کچھ صارفین ایسے تھے جنہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت ہی خطرناک ہے، معمولی غلطی کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتا تھا، ائیرپورٹ انتظامیہ اور ایوی ایشن حکام کو اس طرح کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -