تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

امریکی فوجیوں کی توڑپھوڑ کی ویڈیو وائرل

افغانستان سے قریباً 20 سال بعد انخلا کرنے والی امریکی فوج جاتے جاتے کابل ایئرپورٹ پر فوجی ‏ساز و سامان کو ناکارہ بنا گئی۔

امریکی فوج نے ایئرپورٹ پر کھڑے طیاروں، آرمڈ وہیکلز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر اشیاء کو ناقابل ‏استعمال بنایا۔ ‏
فوجیوں نے توڑ پھوڑ کی، آلات خراب کیے اور مواصلات نظام کو ناکارہ بنایا۔

اس حوالے سے ویڈیوز بھی منظرعام پر آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوجی تھوڑ پھوڑ ‏کررہے ہیں۔ امریکا نے جاتے جاتے اس بات کو یقینی بنایا کہ فوجی سامان، ہتھیار اور طیارے ‏طالبان کے لیے ناقابل استعمال ہو جائیں۔

امریکی کی ان کارروائیوں سے طالبان کے لیے کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے چیلنجز کھڑے ہو ‏گئے ہیں۔

ڈچ وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کوفعال ‏کرنے کیلئے ترکی اور قطر کی مدد کریں ‏گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سےڈچ اور افغان شہریوں کو بحفاظت نکالناچاہتےہیں اس مقصد کے ‏‏لیے کابل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی اور فعالیت کے لیے مالی مدد بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -