تازہ ترین

پیراسیلنگ کے دوران خواتین گہرے سمندر جاگریں(ویڈیو نے دل دہلا دئیے)

نئی دہلی : بھارتی خواتین سمندر میں پیرا سیلنگ کرتے ہوئے اچانک گہرے سمندر میں جاگری، حادثے کی ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دئیے۔

پیراسوٹ نما غبارے کے ذریعے بادلوں میں اڑنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، ایک طرف کو پیراسیلنگ سیاحوں کو تفریح فراہم کررہی ہے لیکن دوسری طرف یہ ایک خطرناک کھیل بھی ہے۔

پیراسیلنگ نقصان دہ کس طرح ہیں، حال ہی میں ممبئی کی رہائشی خواتین کے ساتھ پیش آئے حادثے کی ویڈیو دیکھ کر سمجھتے ہیں۔/

رپورٹ کے مطابق 27 نومبر کو ممبئی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین سوجاتا نارکر اور سریکھا پانیکر نے علی باغ کے ساحل پر پیراسیلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے شوق کو انجام تک پہنچانے کےلیے دونوں خواتین نے پیراسیلنگ کروانے والے افراد سے رابطہ کیا اور جس کے بعد دونوں خواتین کو ایک بڑے غبارے کیساتھ باندھ دیا گیا جو رسی کی مدد سے کشتی سے بندھا ہوا تھا۔

آہستہ آہستہ پیراسیلنگ کروانے والوں نے رسی کھولنا شروع کی دونوں خواتین ہوا میں اڑنا شروع ہوگئیں، کچھ ہی لمحے بعد کشتی سے بندھی اچانک ٹوٹ گئی اور دونوں خواتین گہرے سمندر میں جاگریں۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رسی ٹوٹتے ہی کشتی میں سوار افراد فوری طور پر متاثرہ خواتین کو ریسکیو کرنے کےلیے کشتی کا رخ خواتین کی جانب کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی بھارت میں ہی پیراسیلنگ دوران ایک نوبیاہتا جوڑا سمندر میں گر گیا تھا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -