تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پائلٹ نے غیرتربیت یافتہ خاتون مسافر کو طیارہ اڑانے کی اجازت دے دی، ویڈیو دیکھیں

ماسکو: روس کے استغاثہ وکیل نے حال ہی میں سامنے آنے والی فوٹیج کی تحقیقات شروع کردیں جس میں ایک غیر تربیت یافتہ خاتون کو مسافر طیارہ اڑاتے دکھایا گیا ہے۔

روسی کے نجی ٹیلی ویژن میں واقعہ رپورٹ ہوا کہ پائلٹ نے غیر تربیتِ یافتہ خاتون کو مسافر طیارہ اڑانے کی اجازت دی، خاتون کی شناخت ’انّا‘ کے نام سے ہوئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر خاتون اسسٹنٹ پائلٹ کی نشست پر بیٹھ کر جہاز اڑا رہی ہیں اور انہیں اس دوران کپتان ہدایات بھی دے رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے صرف 20 سیکنڈ بعد خود کو پائلٹ محسوس کرنا شروع کردیا تھا اور وہ بلا جھجھک طیارے کو اڑا بھی رہی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارہ ان ایرو کمپنی کا تھا جو 31 اگست 2019 کو یاکوٹسک سے بتاگائی جارہا تھا۔ خاتون نے جہاز اڑانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی۔

یاد رہے کہ طیارہ اور بالخصوص مسافر طیارہ اڑانا آسان بات نہیں کیونکہ اس کو چلانے کے لیے پائلٹ کا ماہر ہونا ضرور ہے کیونکہ تھوڑی سی غفلت کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -