تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ابوظہبی پولیس نے معذور نوجوان کی ہوا میں اڑنے کی خواہش پوری کردی

ابو ظہبی : پولیس حکام نے معذور اماراتی نوجوان کی ابو ظہبی کی فضا میں پرواز کرنے کی خواہش پوری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے معذور اماراتی شہری کی پرواز کرنے کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا، پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خالد کے خواب کو سچ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کی پولیس نے زاید ہائر آرگنائزیشن کی معاونت سے معذور اماراتی نوجوان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ اماراتی نوجوان کی خواہش تھی کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پر پرواز کرے تاہم وہ اپنی جسمانی معذوری کے سبب اپنی خواہش کو پورا کرنے سے قاصر تھا۔

ابو ظہبی پولیس کی جانب سے اسپتال میں زیر علاج نوجوان خالد کو پائلٹ کے کپڑوں کا تحفہ پیش کیا گیا، جسے معذور نوجوان کو پہناکر ابوظہبی کے ایکزیکیٹو ایئرپورٹ پر لایا گیا جہاں پولیس کے فضائی دستے کے پائلٹ خالد کا انتظار کررہے تھے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جس ہیلی کاپٹر میں خالد نے ابوظہبی کا سفر کیا، اسے پولیس حکام کی جانب سے معذور نوجوان کے لیے خصوصی طور پر خریدا گیا تھا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ابو ظہبی پولیس کی جانب سے معذور نوجوان کی خواہش کو پورا کرنے پر فخر محسوس ہورا ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -