ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

قوت سماعت وگویائی سے محروم بختاور کی انگلیوں کا ہنر بولتا ہے ؟ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

(4 نومبر 2025) دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنہوں نے اپنی پیدائشی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے اپنی ہمت کو دنیا کے لیے مثال بنا دیا۔

قدرت جب کسی فرد کو کسی ظاہری صلاحیت سے محروم رکھتی ہے تو بدلے میں اس کو وہ صلاحیتیں ودیعت کرتی ہے، جس سے ایسے ایسے شاہکار سامنے آتے ہیں کہ دنیا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک خاتون بختاور میمن ہے جو پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے۔ لیکن قدرت نے ایسے ایسی صلاحیتوں سے نوازا کہ اس کی زبان کے بجائے اس کی انگلیاں جب ریشمی دھاگوں کے ساتھ مل کر بولتی ہیں تو ایک نیا اور دلکش ہنر دنیا کے سامنے آتا ہے۔

بختاور میمن جو زندگی میں کبھی بول اور سن نہیں سکیں، لیکن انہوں نے اپنی اس معذوری کو مجبوری بنانے اور زمانے کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے بجائے اپنی خداد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پینوں کو ایسا دلکش روپ دیا کہ ان کے ذریعہ اب صفحات پر لکھائی الگ تجربہ دیتی ہے۔

یہ ہنرمند خاتون جو شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں بھی ہیں اور ان کی دو بہنیں بھی ان کی طرح بول اور سن نہیں سکتیں۔

بختاور کو والدین کی طرف سے شروع سے ہمیشہ سپورٹ ملی جس نے انہیں وہ توانائی بخشی کہ ان کی انگلیوں نے کم عمری سے رنگین ریشمیں دھاگوں سے کھیلنا سیکھا اور اس کے ذریعہ خوبصورت رنگ برنگی پین بنا کر دنیا والوں کو حیران کر دیا۔

ان کے ریشمی دھاگوں سے بنے یہ پین نہ صرف ان کے علاقے بلکہ اطراف میں بھی بہت مقبولیت حاصل کر چکے ہیں اور لوگ بالخصوص خواتین خصوصی آرڈر دے کر اپنے پسندیدہ رنگوں اور لباس سے میچنگ کے پین بنواتے، ان پر اپنے نام لکھواتے ہیں۔

 

اہم ترین

روبینہ علوی
روبینہ علوی
روبینہ علوی اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

مزید خبریں