جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

سانپ اپنی کینچلی کب اور کیوں بدلتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

زمین پر رینگنے والے تمام جانور اپنی کھال بدلتے ہیں لیکن سانپ کا انداز ان سب سے نرالا اور اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔

سب سانپ کے کینچلی بدلنے کے بارے میں جانتے ہیں لیکن صرف سانپ ہی نہیں بلکہ زمین پر رینگنے والے تمام جانور اپنی کھال بدلتے ہیں۔ تاہم سانپ کا انداز ان میں سب سے مختلف اور نرالا ہوتا ہے۔ اس کے مخصوص اوقات اور وجوہات ہوتی ہیں۔

سانپ میں اپنی کھال بدلنے جس کو عرف عام میں کینچلی بدلنا بھی کہا جاتا ہے۔ وہ دیگر رینگنے والے جانوروں کے برعکس اپنی پوری جلد کو ایک ہی وقت میں اتار پھینکتے ہیں، جیسے کوئی پرانا لباس تبدیل کرتا ہے اور انکا یہ حیرت انگیز عمل چند گھنٹوں سے کئی ہفتوں پر محیط بھی ہو سکتا ہے اور وقفے وقفے سے سارا سال جاری رہتا ہے۔

سانپ جب کینچلی بدلتے ہیں تو ان کے جسم میں مختلف ہارمونز پیدا ہوتے ہیں، جو پرانی جلد کے نیچے ایک نئی اور چمکدار جلد کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔

جب سانپ کی جلد آہستہ آہستہ پیلی پڑنے لگتی ہے تو دھیرے دھیرے ڈھیلی پڑ کر خود اترنے لگتی ہے۔ سانپ کی آنکھیں جیسے ہی ہلکے نیلے یا دودھیا کلر کی ہو جائیں اور ایسا لگے کہ ان کی پتلیوں پر دھند چھا گئی ہے تو یہ اس بات کا اشار ہوتا ہے کہ اب کینچلی بدلنے کا عمل بس شروع ہونے والا ہے۔

اس کے کینچلی اتارنے کا عمل سر سے شروع ہوتا ہے، وہ اپنے سر سے لے کر دم تک ایک ہی ٹکڑے میں کیچلی آہستہ آہستہ اتارتے ہیں۔ اس مشکل کام کو آسان بنانے کے لیے وہ اپنے جسم کو پتھروں یا درختوں سے رگڑتے ہیں۔ تاکہ پرانی جلد آسانی سے اتر جائے۔
سانپ اپنی کینچلی کیوں بدلتے ہیں، اس کی کئی وجوہات ہیں۔

پہلی بڑی وجہ یہ ہے کہ رینگنے والے جانور ہمیشہ بڑھتے رہتے ہیں جب کہ ان کی کھال نہیں بڑھتی۔ اس لیے نوجوان سانپ اپنی کینچلی جلدی جلدی بدلتے ہیں اور کئی اقسام کے سانپ تو ہر ماہ کینچلی بدلتے ہیں جب تک کہ وہ اپنے مخصوص سائز تک نہ پہنچ جائیں۔ بڑی عمر کے سانپ سال میں دو بار اپنی کھال تبدیل کرتے ہیں۔

سانپوں کے کینچلی بدلنے کی دوسری بڑی وجہ وہ اپنی پرانی جلد پر چپک جانے والے کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں یا کسی زخم کو مندمل کرتے ہیں۔

سانپ اکثر افزائش نسل یا بچے پیدا ہونے کے بعد بھی اپنی کینچلی بدلتے ہیں۔ اس دوران وہ کم حرکت کرتے اور کم ہی کھاتے ہیں۔ تاہم ایسے موقع پر وہ زیادہ چڑچڑے اور غصہ میں ہو سکتے ہیں۔ تو کبھی آپ کا ایسے سانپ سے سامنا ہوتو بہتر ہے کہ اس سے فاصلہ رکھیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں