تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یوکرین میں براہ راست کوریج کے دوران خوفناک بمباری؛ ویڈیو وائرل

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جنگ کی براہ راست کوریج کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے نیوز رپورٹر اور عملے کے دل دہل گئے۔

سی بی سی نیوز چینل کے رپورٹر چارلی دی اگیٹا کیف کی صورتحال پر لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے کہ ان عقب میں ہونے والے شدید دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

دھماکے اس قدر زوردار تھے کہ آسمان پر چھائی تاریکی میں جیسے روشنی پھیل گئی اور یہ تمام مناظر ٹی وی براہ راست نشر ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رپورٹر اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران جنگ زدہ کیف کے کسی مقام پر کھڑے ہو کر صورتحال سے آگاہ کر رہے کہ اچانک پہلا زوردار دھماکا ہوا تو صحافی خاموش ہو گیا۔

ابھی صورتحال واضح نہیں ہوئی تھی کہ چند سیکنڈ کے فرق سے دوسرا دھماکا ہوا اور ان دھماکوں کے بعد براہ راست کوریج کو بند کرنا پڑ گیا۔

Comments

- Advertisement -