تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ابوظبی، رہائشی عمارت خوفناک آتشزدگی، ویڈیو دیکھیں

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظبی سٹی میں اتوار 9 اگست کی صبح رہائشی عمارت میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقے میں گزشتہ تین روز کے اندر آگ لگنے یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ابوظبی سٹی میں شیخ راشد بن سعید اسٹریٹ (پرانا ایئرپورٹ) میں واقع یونیورسل اسپتال کے قریب 9 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں: عجمان کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی، کتنی دکانیں تباہ ہوئیں؟ جانیے

ابوظبی کے محکمہ شہری دفاع نے آگ لگنے کے بعد فوری اقدامات کیے اور سب سے پہلے عمارت میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کر کے باحفاظت نکال لیا۔

بعد ازاں محکمہ فائربریگیڈ کے رضا کار  ریسکیو آپریشن کے لیے جائے وقوعہ پہنچے اور انہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں گراؤنڈ فلور پر واقع ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -