ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

روبوٹ کی دفتر میں ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ(8 جولائی 2026): انڈونیشیا میں ایک دفتر کے اندر ہیومنائیڈ روبوٹ کی جانب سے اچانک ہنگامہ آرائی اور مارشل آرٹس کی مہارت دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دفتر کے ماحول میں موجود روبوٹ نے اچانک غیر متوقع طور پر مارشل آرٹس کے داؤ پیچ اور لڑائی کی مہارت کا مظاہرہ شروع کر دیا۔ ابتدا میں وہاں موجود ملازمین اور دیکھنے والوں نے اسے روبوٹ کے سسٹم میں آنے والی کوئی تیکنیکی خرابی یا فالٹ سمجھا۔

تاہم بعد میں حکام نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی تیکنیکی خرابی نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ET NOW (@etnow)

حکام کے مطابق، اس روبوٹ کو ایک خاص منصوبے کے تحت اسی طرح پروگرام کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد یہ جانچنا تھا کہ ہنگامی یا غیر معمولی حالات میں یہ روبوٹ کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں