پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسلامی طرز اپنا کر مسلمان مداحوں کے دل جیت لیے۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تربیتی کیمپ آمد پر مداحوں کو ’سلام و علیکم‘ کہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رونالڈو کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
گوکہ یہ عمل نہایت سادہ دکھائی دیتا ہے لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹار فٹ بالر سعودی کمیونٹی کو کس قدر احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر کی فتح کا جشن مسلمانوں کی طرح سجدہ ریز ہوکر منایا تھا۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔


