تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شاہین آفریدی کو آؤٹ کرنے پر ثقلین کا دلچسپ انداز، ویڈیو وائرل

پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے بھی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے جشن کا انداز اپنا لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ سیشن کے دوران ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے مخصوص انداز میں ہی جشن منایا۔

ہیڈکوچ نے نوجوان بولر کے ساتھ خوشگوار انداز میں پریکٹیس سیشن کیا اس دوران انہوں نے شاہین کو کیچ آؤٹ کیا تو انہیں کے انداز میں جشن منایا۔

جادوگر اسپنر نے آل راؤنڈر افتخار احمد کو بھی اسپن کے گُر سکھائے اور انہیں قیمتی مشورے دیے۔

بولنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ نے بھی نیٹ سیشن میں حصہ لیتے ہوئے پلیئرز کو پریکٹیس کروائی اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -