سعودی عرب میں بس ویٹنگ ایریا کو آگ لگانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے دارلحکومت ریاض میں ایک شخص کو آتش گیر مادہ استعمال کرتے ہوئے بس ویٹنگ ایریا کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
مملکت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے سعودی لباس میں ملبوس ایک شخص کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسے آگ لگانے سے پہلے آتش گیر مادہ چھڑکتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کی جانب سے اس شخص کے اس مقصد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
🎥 | إدارة التحريات والبحث الجنائي بشرطة منطقة الرياض تقبض على شخص أحرق موقعًا مخصصًا لانتظار الحافلات pic.twitter.com/Z3DgeZ14w7
— الأمن العام (@security_gov) September 4, 2023
حالیہ برسوں میں، سعودی حکام نے مشتبہ آتش زنی کے حملوں میں متعدد گرفتاریاں کیں۔
گزشتہ دسمبر میں سعودی پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر دو پارک کی گئی کاروں کو ان کے مالکان کے ساتھ جھگڑے کے بعد آگ لگایا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ واقعہ شمالی سعودی عرب کے الجوف علاقے میں القریات گورنری میں کار مالکان کے گھر کے باہر پیش آیا جس کی وجہ ان کے درمیان جھگڑا تھا۔